شام میںامن کیلئے سعودی عرب سے تعاون کرسکتے ہیں،ایران

شام میںامن کیلئے سعودی عرب سے تعاون کرسکتے ہیں،ایران

پاکستان ، ترکی، سعودی عرب اور افغانستان کیلئے داعش بہت مشکلات کا باعث بن سکتی ہے

تہران(این این آئی) ایرانی وزیر خارجہ جوادظریف نے کہاہے کہ ان کا ملک شام میں پائیدارا من کے قیام کیلئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کرسکتا ہے ، میونخ کانفرنس سے خطاب میں انہوںنے کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش ترکی، سعودی عرب، پاکستان، افغانستان اور وسط ایشیا کے ممالک کے عوام کیلئے سنگین مشکلات کا باعث بن سکتی ہے ،خطے میں امن کو یقینی بنانا ایران اور سعودی عرب دونوں کا مشترکہ مقصد ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں