بر طانیہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے ،چین

بر طانیہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے ،چین

رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے ،مستر دکرتے ہیں ، ہانگ کانگ چین کا خصوصی انتظامی علاقہ ہے

بیجنگ(آئی این پی/شنہوا)چین نے برطانیہ کو خبر دار کیا ہے کہ وہ ہمارے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہ کرے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برطانوی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قراردیا اور کہا کہ ہانگ کانگ چین کا خصوصی انتظامی علاقہ ہے اور یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے ، برطانیہ ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے ۔ ترجمان ہانگ لی نے کہا کہ چین رپورٹ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسے مکمل طورپر مسترد کرتا ہے ، اس میں چین پر بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں