خالصتان بہت جلد دنیا کے نقشے پر آزادملک ہوگا، گوپال سنگھ

 خالصتان بہت جلد دنیا کے نقشے پر آزادملک ہوگا، گوپال سنگھ

سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہاکہ خالصتان اٹل حقیقت ہے بہت جلد دنیا کے نقشے پر ملک ہوگا اور سردار مستان سنگھ بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کررہے ہیں

ننکانہ صاحب (صباح نیوز)سکھ قوم اس بات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خالصتان تحریک کے بانی سردار جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،گوردوارہ جنم استھان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار شام سنگھ اور سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ جب سے پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی وجود میں آئی ہے اسی دن سے کبھی بھی بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے زیر سایہ قائم شرومنی گوردو ارہ پر بندھک کمیٹی امرتسر نے تسلیم نہیں کیا ، انہوں نے کہا کہ سردار مستان سنگھ کا بیٹا اور ان کا بیٹا سردار دلاور سنگھ اپنے ساتھیوں کیساتھ مل کر شرومنی کے عزائم کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں