اوشین ونٹر کڈز فیشن شو 2015 ،ننھے ماڈلز کی کیٹ واک
مختلف ادارے تشہیر کیلئے بچوں کے حوالے سے زیادہ پروگرامز ترتیب دینے لگے ،تہمینہ خالد چلڈرن فن گالا کاانعقاد اچھی روایت ہے :مہمان خصوصی شرمیلا فاروقی کی دنیا سے گفتگو
کراچی(سٹاف رپورٹر) ننھے منے سپر ماڈلز کی کیٹ واک نے شائقین کو ششدر کردیا ۔ گزشتہ روز کلفٹن کے شاپنگ مال میں اوشین ونٹر کڈز فیشن شو 2015 کے عنوان سے سجائی جانے والی فیشن کیٹ واک میں بدلتے موسم کے حوالے سے تین سے چھ سال کی عمروں کے بچوں نے مختلف فیشن ڈیزائنرز کے ملبوسات کی ریمپ پر کیٹ واک کر کے نمائش کی ۔ شو کی آرگنائزر تہمینہ خالد نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ادارے اپنی پراڈکٹ کی تشہیر کے لئے بچوں کے حوالے سے زیادہ پروگرامز ترتیب دینے لگے ہیں۔ تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر ثقافت شرمیلا فاروقی نے کہا کہ بچوں کے لئے چلڈرن فن گالا کاانعقاد اچھی روایت ہے ، موجودہ دور میں بچوں کی سرگرمیوں میں اضافہ خوش آئندہے ۔ اوشین ونٹر کڈز فیشن شو کے ہیڈ عاطف پرویز نے کہا کہ ہم نے بچوں کو ایک چھت تلے یکجا کرکے تفریح مہیا کرنے کی کوشش کی ہے ۔