آج ویلنٹائن ڈے کچھ فنکارمخالف کئی بھر پور طریقے سے منانے کے حامی

آج ویلنٹائن ڈے کچھ فنکارمخالف کئی بھر پور طریقے سے منانے کے حامی

ویلنٹائن ڈے میں کوئی برائی نہیں ،یہ خوشیاں بانٹنے کادن ہے :حمیرا ارشد ،یہ تجدید محبت کا دن ہے ،شوہرکو پھول اور تحفہ دیتی ہوں:ثنا ویلنٹائن ڈے پریقین نہیں :فریحہ پرویز،یہ دن منانے کیخلاف نہیں تاہم خود کبھی اہتمام نہیں کیا :لیلی زبیری،انجوائے کروں گی :زاراشیخ

لاہور (طاہربخاری سے )ماضی کی طرح رواں برس بھی شوبزحلقوں میں ویلنٹائن ڈے آج بھر پو ر انداز میں منایاجائیگااورفنکار اپنے پیاروں سے تجدید محبت کااظہار کرنے کیلئے پھولوں اورتحائف کاتبادلہ کرینگے ۔اداکاراؤں نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے سرخ رنگ کے ملبوسات خصوصی طور پر تیا ر کرائے ہیں،رواں برس ملکی حالات کے پیش نظرویلنٹائن ڈے کے حوالے سے تقریبات کااہتمام اس طرح نہیں کیاجارہاجیساکہ ماضی میں ہواکرتاتھا تاہم بعض فنکاروں نے اپنے گھروں میں محفلیں جمانے کافیصلہ کیاہے ۔فنکاروں کاکہنا ہے تھاکہ ویلنٹائن ڈے تجدید محبت اور خوشیا ں بانٹنے کادن ہے جسے اپنی فیملی اوردوستوں کے ساتھ بھر پورانداز میں منائیں گے ۔گلوکارہ حمیر اارشد نے کہا کہ انسان کو خو شیو ں کے مواقع بہت کم ملتے ہیں لہذا جب بھی کو ئی تہوارآئے تووہ کوشش کرتی ہیں اسے مناکرخوشی حاصل کریں ،وہ ویلنٹائن ڈے اپنے شوہراداکار احمد بٹ اور بیٹے کے ساتھ منائیں گی ۔حمیرا ارشد نے ممبئی سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ویلنٹائن ڈے منانے میں کوئی برائی نہیں ہے ،یہ ایک خوشیاں بانٹنے اورخلوص کے اظہاردن ہے ،میں اس موقع پر اپنے تمام مداحوں اورپاکستانیوں کومبارک پیش کرتی ہوں۔اداکارہ ثنانے کہا کہ ویلنٹائن ڈے تجدید محبت اور خوشی کا دن ہے میں اس دن کو بھر پور انداز میں مناؤں گی ، شادی کے بعد ہر سا ل اپنے شوہرفخر امام سے تحائف اور پھولوں کاتبادلہ کرتی ہوں اور اس سے مجھے بہت خوشی ملتی ہے ۔اداکار ہ لیلیٰ زبیری کاکہناتھاکہ میں ویلنٹائن ڈے منانے کے خلاف نہیں ہوں لیکن خاص طورپراس دن کیلئے اہتمام نہیں کرتی ۔ان کا کہنا تھاکہ جس کام سے انسان کو خوشی ملے اور کسی کوتکلیف بھی نہ ہو اسے کرنے میں برائی نہیں ۔گلوکار ہ فریحہ پرویزنے کہا وہ ویلنٹائن ڈے پریقین نہیں رکھتیں اور نہ ہی مناتی ہیں۔ ۔اداکارہ زاراشیخ کاکہناتھاکہ ویلنٹائن ڈے مسلمانوں کاتہوار تونہیں ہے لیکن خوشی کا دن ضرور ہے ،میں آج خوب انجوائے کروں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں