سونم کپور کی ’’نیرجا ‘‘متنازعہ قرار،پاکستان میں نمائش پر پابندی

 سونم کپور کی ’’نیرجا ‘‘متنازعہ قرار،پاکستان میں نمائش پر پابندی

فلم میں مذہب اسلام اور پاکستان مخالف مواد شامل کیا گیا ہے :قومی سنسر بورڈ

کراچی(آن لائن)بالی ووڈ کی سٹائلش اداکارہ سونم کپور کی نئی آنے والی فلم نیرجا کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگا دی گئی جس کے بعد یہ فلم پاکستانی سینماگھروں کی زینت نہیں بن سکے گی۔ پاکستان سنٹرل سنسر بورڈ کے مطابق فلم میں مذہب اسلام اور پاکستان مخالف مواد شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے مسلمانوں اور پاکستان کے بارے میں غلط تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے اسی لیے فلم کو کسی صورت پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے نئی آنے والی فلم نیرجامیں ائیر ہوسٹس کا کردار اد اکیا ہے اوران کا کہناتھا کہ پاکستانی عوام بھی ان کے کردار کو پسند کرینگے تاہم ان کی خواہش ادھوری رہ جائیگی ، فلم 19 فروری کو ریلیزہوگی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں