ڈراموں کے ذریعے اردو زبان کی خدمت کی:حسینہ معین

ڈراموں کے ذریعے اردو زبان کی خدمت کی:حسینہ معین

چینلز سے سکرپٹ ایڈیٹر غائب ہوچکے ، مارکیٹنگ والے سلیکشن کرتے ہیں

کراچی (سٹاف رپورٹر)معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین نے کہا ہے کہ ہم نے کچھ اور کیا ہو یا نہ کیا ہو لیکن اپنے ڈراموں کے ذریعے اردو زبان کی خدمت کی ہے اور پوری کوشش کی ہے کہ اردو کی آبرو باقی رہ جائے آج ٹی وی چینلز سے سکرپٹ ایڈیٹر غائب ہو گئے ہیں اور ڈرامے کی سلیکشن مارکیٹنگ کے لوگ کرتے ہیں اور یہی ڈرامے کی ناکامی کی بڑی وجہ ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں فلم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی کیونکہ ہم فلم والوں کی عزت نہیں کرتے ۔ بیرون ممالک میں آج بھی ماضی کے مقبول ترین ڈراموں کی ڈیمانڈ ہے پردیس جانے والوں سے ان ڈراموں کی فرمائش کی جاتی ہے ۔جدید دور کے تقاضے اپنی جگہ لیکن ہماری تہذیب و تمدن مشرقی عورت کا عمدہ روپ پیش کرتی ہے ۔اس کو مدنظر رکھ کر ڈرامے و فلمیں بنانی ہونگی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں