فلم رانگ نمبر2 عید کی خوشیاں دوبالا کرے گی :نیلم منیر

فلم رانگ نمبر2 عید کی خوشیاں  دوبالا کرے گی :نیلم منیر

اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے پہلی فلم چھپن چھپائی میں احسن خان کیساتھ کام کرکے مزہ آیا تھا اس بار سمیع خان کیساتھ فلم رانگ نمبر2 میں شائقین میری پرفارمنس دیکھ کر چونک جائیں گے ۔

کراچی (سٹاف رپورٹر) انہوں نے کہا کہ عید کے دن میری فلم تفریح سے بھر پور ہوگی جس میں محبت، جذبات ، ہنسی اور قہقہوں کے طوفان سے ہوگا۔ جاندار ڈائیلاگز، شاندار اداکاری اور بھر پور کامیڈی پر مشتمل اِس فلم کے ٹریلر نے فلم بینوں کی شدت کو مزید بڑھا دیا ہے ۔ شائقین کو یہ فلم دیکھنے کیلئے عید تک انتظار کرنا ہوگا کیونکہ کامیڈی سے بھر پور فلم عید کے رنگوں کو مزید نکھار کر عوام کی خوشیاں دوبالا کردے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں