وحید مراد کی یادیں فراموش نہیں کرسکا:مصطفی قریشی

وحید مراد کی یادیں فراموش  نہیں کرسکا:مصطفی قریشی

لیجنڈ ری اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ وحید مراد مرحوم کے ساتھ کم ہی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا وہ کیسا فنکار تھا

کراچی (سٹاف رپورٹر) اسکے بارے میں کہنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے ، آج ان کو دنیا سے رخصت ہوئے 36 برس بیت گئے ان کی یادیں آج تک فراموش نہیں کرسکا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرنس وحید مراد کلب،احمدرشدی کلب اور رنگ وروپ کے زیراہتمام منعقدہ وحیدمراد ایوارڈز 2019 تقسیم کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عجب گل ، سعید رضوی، شوکت زمان ، نعیم حبیب ، اظہر جاوید و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں