نشے کے عادی افراد کاعلاج اور کونسلنگ کی جائے :فضاعلی

 نشے کے عادی افراد کاعلاج اور کونسلنگ کی جائے :فضاعلی

اداکارہ کانشئیوں کی حالت زار اوران سے سلوک پرسوشل میڈیا پر ویڈیوپیغام

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ فضا علی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں نشے کے عادی افراد کی حالت زار اور معاشرے میں ان کے ساتھ کئے جانے والے سلوک کو بیان کیا ہے ۔ فضا علی کا کہنا ہے کہ کسی بھی چیز کی لت بہت بُری چیز ہے جو انسان کو برباد کردیتی ہے ۔ ہمارے معاشرے میں عام طور پرنشے کے عادی افراد کو طنز اور توہین کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، ان افراد پرطنز کے بجائے ان کی کونسلنگ کریں ۔فضا علی نے کہا کہ منشیات کے استعمال کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک ہے اوراس سے دوچار لوگوں کو کسی بھی بیماری کی طرح طبی طور پر علاج کروانے کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں