شادی اتنی مشکل نہیں جتنی ہم نے بنا دی:یاسر حسین

شادی اتنی مشکل نہیں جتنی  ہم نے بنا دی:یاسر حسین

اداکار یاسر حسین نے شادی کے روز کی اقرا کا ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا ہے کہ ‘ شادی اتنی مشکل چیز نہیں ہے جتنی ہم نے بنادی ہے ۔

لاہور(نیٹ نیوز) یاسر نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ایک دوسرے کی فیملی کو کوئی غیر ضروری تحفے تحائف دینے سے گریز کیا، جہیز نہیں لیا، بَری نہیں بنائی اور نہ ہی فضول زیورات پر پیسے خرچ کئے ۔ انہوں نے 8000 ہزار روپے نکاح خواں کو دئیے اور حسب استطاعت کھانا رکھا اور یہی شادی ہے ۔انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ اپنے گھر والوں پر رحم کریں اور شادی کو آسان بنائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں