پی پی ق لیگ میں‌ایڈجسمنٹ کے معاملات طے 3حلقوں سے امید وار ہو نگے

پی پی ق لیگ میں‌ایڈجسمنٹ کے معاملات طے 3حلقوں سے امید وار ہو نگے

ق لیگ نے امیدواروں کوحتمی شکل دے دی،ملک بھر سے قومی اسمبلی کی 75اورصوبائی کی120نشستوں پرامیدوارکھڑے کریگیمونس الٰہی کوگجرات اورلاہورسے الیکشن لڑانے کی تجویز،احمدمختارکامقابلہ پرویزالٰہی ہی کرینگے ،شجاعت انتخابی امورکی نگرانی کریں گے :ذرائع

اسلام آ باد(نیوزایجنسیاں) پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق)کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پا گئے ہیں، چودھری پرویزالٰہی قومی اسمبلی کے تین اور ایک صوبائی حلقے سے الیکشن لڑیں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے ہونے والے مذاکرات کے بعد مسلم لیگ (ق)نے اپنے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے ۔مسلم لیگ (ق)ملک بھر سے قومی اسمبلی کی 75 جبکہ پنجاب اسمبلی کی 120 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی دیگر حلقوں میں پیپلزپارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت امیدوار سامنے لائے جائیں گے ۔چودھری پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی کو گجرات اور لاہور سے الیکشن لڑانے کی بھی تجویز دی گئی ہے ۔ پرویزالٰہی کا چودھری احمد مختار سے بھی مقابلہ ہو گاجب کہ چودھری شجاعت حسین سینیٹ میں ہی رہیں گے ۔ ذرائع کے مطابق دیگر حلقوں میں پیپلزپارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی لیکن گجرات کے حلقے میں کوئی مفاہمت نہیں ہوگی اور چودھری احمد مختار کا مقابلہ چودھری پرویز الٰہی کریں گے ۔ پرویز الٰہی کے لئے قومی اسمبلی کے 3 اور پنجاب اسمبلی کے ایک محفوظ حلقے کا چناؤ کیا گیا ہے ۔ پرویزالٰہی گجرات کے علاوہ اٹک اور چکوال سے بھی الیکشن لڑیں گے ۔ مسلم لیگ (ق)نے شہری کے بجائے دیہی حلقوں پر فوکس کیاہے ، چودھری شجاعت حسین پارٹی قائد کی حیثیت سے ہی انتخابی امور کی نگرانی کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں