پرویز الہی ق لیگ پنجاب کے مقابلہ صدر منتخب مرکزی عہدیداروں کا انتخاب آج ہو گا

پرویز الہی ق لیگ پنجاب کے مقابلہ صدر منتخب مرکزی عہدیداروں کا انتخاب آج ہو گا

دانش سکول بنانے والوں نے 40ہزارپرائمری سکول بندکرادیئے ،خادم اعلیٰ نے پنجاب کو500ارب کامقروض بنادیا:پرویزالٰہی

لاہور (خصوصی رپورٹر+دنیا نیوز) مسلم لیگ ق پنجاب کے الیکشن میں گزشتہ روز پرویز الٰہی کو صدر اور چودھری ظہیر الدین کو بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ہاؤس میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر اور نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ شفاف اندازمیں پارٹی الیکشن کی روایت برقرار رکھی، دانش سکول بنانے والوں نے پنجاب میں 40 ہزار پرائمری سکول بند کرا دیئے ۔ الیکشن میں ہمارے کام بولیں گے کل جو لوگ کہتے تھے کہ ق لیگ ختم ہو گئی، وہ آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں، لوٹے نہ ہوتے تو پنجاب میں ن لیگ کی حکومت نہ ہوتی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سسٹم اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کاساتھ دیا،آج جو لوگ لمبی لمبی زبانیں نکال کر کہتے ہیں کہ حکومت نے اپنے 5برس پورے کر لیے ، انہوں نے یہ پانچ برس ق لیگ کی وجہ سے پورے کیے ۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ نام نہاد خادم اعلیٰ نے بلدیاتی اداروں، تعلیم، صحت اور دیگر محکموں کے فنڈز جنگلا بس سروس پر لگا دیئے ۔انہوں نے پنجاب کو 500 ارب کا مقروض بنا دیا ہے ۔دریں اثناء مسلم لیگ(ق) کے مرکزی عہدیداروں کا انتخاب آج ہوگاپارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں الیکشن کمشنر کامل آغا کے زیرنگرانی صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں کا انتخاب ہوگا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت کو صدر جبکہ مشاہد حسین سید کودوبارہ بلامقابلہ منتخب کرا لیاجائے گا۔ ق لیگ انتخابات

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں