انتخابات زندگی کا اہم ترین میچ ہے , بہترین ٹیم تشکیل دونگا : عمران خان

انتخابات زندگی کا اہم ترین میچ ہے , بہترین ٹیم تشکیل دونگا : عمران خان

اقتدار کی خاطر سیاسی اتحاد نہیں کرسکتا، 1970میں پی پی کوملنے والی کامیابی سے بھی بڑی کامیابی حاصل کریں گے یو م پاکستان پر تحریک انصاف کا سونامی لاہور پہنچے گا،80ہزا ر منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے :سربراہ پی ٹی آئی کی گفتگو

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آْئندہ انتخابات زندگی کا اہم ترین میچ ہیں ،انتخابات کے لئے بہترین ٹیم تشکیل دونگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صرف اقتدار کی خاطر سیاسی اتحاد نہیں کرسکتا ،پاکستان کے بہترین سیاستدان میرے ساتھ ہیں ،1970میں پیپلزپارٹی کی کامیابی سے بھی بڑی کامیابی حاصل کریں گے ۔عمران خان نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر تحریک انصاف کا سونامی لاہور پہنچے گا ،جہاں80ہزار منتخب ارکان اپنا حلف اٹھائیں گے ، انہوں نے کہا کہ لاہور کے جلسے میں ایک لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں