چیف جسٹس کا اسلام آباد کے واقعہ پرازخود نوٹس سماعت کل ہوگی

چیف جسٹس کا اسلام آباد کے واقعہ پرازخود نوٹس سماعت کل ہوگی

پٹیشن میں ذمہ داروں کے تعین کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا،انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں :چیف جسٹس

اسلام آباد /لاہور(سپیشل رپورٹر/آئی این پی )چیف جسٹس آف پاکستان نے اسلام آباد واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس حوالے سے دائر درخواست کل(پیر کو )سماعت کیلئے لگانے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کریگا جبکہ درخواست طارق اسد ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور پیمرا کو فریق بنایا گیااورپولیس کی طرف سے فوری ایکشن نہ لینے اور جائے وقوعہ پر عام افراد کو جانے کی اجازت دینے کے ذمہ داروں کاتعین کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی،پٹیشن میں زمرد خان کے کردار پر بھی بہت سے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ دریں اثنائلاہور میں سپر یم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، سستا اور فوری انصاف فراہم کر نا عدلیہ کی اولین تر جیح ہے ۔انکاکہناتھاکہ وکلا کو بھی انصاف کی فراہمی اور آئین کی حکمرا نی کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی۔ چیف جسٹس،نوٹس

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں