شازیہ مری کو نا زیبا ایس ایم ایس کرنے والا شخص گرفتار

 شازیہ مری کو نا زیبا  ایس ایم ایس کرنے والا شخص گرفتار

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کو نا زیباایس ایم ایس کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیاگیا۔ شازیہ مری کی شکایت پر پارٹی کارکن اشرف سولنگی کو حوالات میں بند کردیا گیا ۔ کچھ عرصہ قبل ایم پی اے ایشو ر لال نے بھی شازیہ مری کو ایس ایم ایس کیا تھا۔

سانگھڑ (این این آئی)صوبائی وزیر مراد شاہ نے ایشور لال کے ایس ایم ایس کرنے پر اسمبلی میں ان کی دھنائی کی تھی اور اسمبلی میں اس پر خاصا ہنگامہ بھی ہوا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں