پی آئی اے: جاں بحق ملازمین کے ورثاء کیلئے 25، 25لاکھ کا اعلان

پی آئی اے: جاں بحق ملازمین کے ورثاء کیلئے 25، 25لاکھ کا اعلان

ایک ایک فرد کو قابلیت کے اعتبار سے ملازمت ملے گی، زخمیوں کیلئے پانچ پانچ لاکھ کی امداد

اسلام آباد (نمائندہ دنیا) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے احتجاج کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پی آئی اے کے سینئر ملازمین سلیم اکبر اور عنایت علی رضوی کے پسماندگان کیلئے پچیس پچیس لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے ۔ دونوں ملازمین کے گھرانوں میں سے ایک ایک فرد کو تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے ملازمت دی جائے گی۔ احتجاج کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے بھی پی آئی اے کے جاں بحق ہونے والے ملازمین کے پسماندگان کیلئے پچیس پچیس لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں