فوجی عدالتوں سے سزائیں : سپریم کورٹ شفافیت کا جائزہ لے گی , 5 رکنی لارجر بینچ قائم

فوجی عدالتوں سے سزائیں : سپریم کورٹ شفافیت کا جائزہ لے گی , 5 رکنی لارجر بینچ قائم

بنچ کے سربراہ چیف جسٹس ہونگے ،جسٹس ثاقب نثار،جسٹس امیر ہانی مسلم ،اعجاز افضل ،جسٹس مشیر عالم شامل ، 18فروری کو سماعت کریگا

اسلام آباد(رپورٹ :طارق اقبال چوہدری)سپریم کورٹ نے فو جی عدالتو ں سے دہشت گردی کے نمٹائے جا نے والے مقدمات اور ان میں سزا یا فتہ قیدیو ں کے ٹرائل میں شفا فیت کے بارے میں جا ئزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے چیف جسٹس انور ظہیر جما لی کی سربراہی میں پانچ رکنی لا رجر بنچ قائم کیا گیا ہے جو کہ ایسے مقدمات کی سماعت کرے گا جس میں فو جی عدالتو ں نے ملزمان کو سزائے مو ت دے رکھی ہے لیکن شفاف ٹرائل کا مو قف اپنا کر ایسے ملزمان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا تھا کہ ان کو فو جی عدالتو ں میں شفاف ٹرائل کا حق نہیں مل سکا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تشکیل دیے جا نے والے بنچ میں جسٹس ثاقب نثار،جسٹس امیر ہانی مسلم ،اعجاز افضل خان اور جسٹس مشیر عالم شامل ہیں۔فا ضل بنچ 18فروری کو اس اہم کیس کی سماعت کرے گا۔حیدر علی اور قاری ظہیر گل کو فو جی عدالتو ں کی جا نب سے سزائیں دی گئیں جن کی جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کر رہا تھا اور بنچ نے فو جی عدالتوں سے ان کے کیسز کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں