حکومت مارچ میں قومی ثقافتی پالیسی کا اعلان کرے گی،پرویز رشید

حکومت مارچ میں قومی ثقافتی پالیسی کا اعلان کرے گی،پرویز رشید

ملک کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ،وفاقی وزیر اطلاعات،تقریب ، خطاب

اسلام آباد (نمائند ہ دنیا) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت مارچ کے آخر میں قومی ثقافتی پالیسی کا اعلان کرے گی، پاکستان کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کیلئے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ملک کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ، وزیراعظم نوازشریف نے دہشت گردی کے خاتمہ، عسکریت پسندوں، انتہاپسندوں کے خاتمہ کا عزم کررکھا ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں معروف ادیبہ جمیلہ ہاشمی کی یاد میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مارچ کے آخر میں وفاقی حکومت قومی ثقافتی پالیسی کا اعلان کرے گی جس کے تحت زندگی کے تمام شعبوں کے سرکردہ افراد کو ایوارڈ دیئے جائینگے جن میں شاعر، ادیب، لکھاری، مصور اور دیگر نمائندہ شخصیات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ کسی سیاسی وابستگی کی بجائے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائینگے ، انہوں نے کہاکہ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں لکھنے ، تصویر بنانے ، ڈرامہ بنانے ،ناول لکھنے کی آزادی ہو۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں