پاکستان کیخلاف دوست بھی ساتھ نہیں دے رہے :بھارتی اخبارز

پاکستان کیخلاف دوست بھی ساتھ نہیں دے رہے :بھارتی اخبارز

دہشت گردی کے خلاف حتمی جنگ نہیں ہو پارہی، ہندوستان ٹائمز کا واویلا

کراچی (دنیا مانیٹرنگ) بھارت کے معروف اخبار ہندوستان ٹائمز نے ایک مضمون میں اس بات کا رونا رویا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر پاکستان کے خلاف اقدامات کے لیے دوست ممالک بھی بھارت کا ساتھ نہیں دے رہے ۔ برہما چیلانی نے لکھا ہے کہ پاکستان اب چین بھارت تعلقات پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے ۔ چین کا جھکاؤ پاکستان کی طرف ہے اور اس کے نتیجے میں دونوں ممالک (چین اور بھارت) اپنے تعلقات کو اس سطح تک نہیں لے سکتے جہاں تک لے جایا جاسکتا ہے ۔ مضمون کے مطابق فیٹف میں چین، سعودیہ، ترکی اور ملائیشیا کسی بھی صورت پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں ہونے دیں گے ۔ دہشت گردی کے خلاف حتمی جنگ کی ضرورت ہے مگر اس کے باوجود کچھ نہیں ہو پارہا۔ جب تک امریکا ساتھ نہیں دے گا تب تک دہشت گردی کے خلاف حتمی جنگ نہیں چھیڑی جاسکتی اور پاکستان کو سبق سکھانا بھی ممکن نہیں۔ مشکل یہ ہے کہ اس وقت امریکا بھی کھل کر بھارت کا ساتھ نہیں دے رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں