این ایف سی ایوارڈ میں اضافہ، صوبوں کیلئے 3411 ارب روپے مختص

این ایف سی ایوارڈ میں اضافہ، صوبوں کیلئے 3411 ارب روپے مختص

پنجاب کو 369 سندھ 167.8 خیبر پختونخوا115.8 اور بلوچستان کو حصے سے 55.6 ارب روپے زائد ملیں گے

اسلام آباد (رپورٹنگ ٹیم )وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کے این ایف سی ایوارڈ کے تحت حصہ نظرثانی شدہ تخمینہ2704.1ارب روپے سے بڑھاکر3411ارب روپے مختص کر دیا ہے ۔ صوبوں کے حصے میں707ارب روپے کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وفاقی بجٹ دستاویز کے تخمینہ کے مطابق پنجاب کا حصہ1322ارب روپے سے بڑھاکر 1691ارب روپے کر دیا گیا ، پنجاب کو حصے سے 369 ارب روپے زائد ملیں گے ۔سندھ کا حصہ680.4ارب سے بڑھا کر848.2ارب کر دیا گیا، اسے 167.8ارب روپے زیادہ ملیں گے ۔خیبر پختونخوا کو حصہ 443.3ارب روپے سے بڑھاکر559.2ارب کرنے سے 115.8ارب زائد اور بلوچستان کا حصہ 257.6ارب روپے سے بڑھاکر313.2ارب کرنے سے اسے 55.6ارب روپے اضافی ملیں گے ۔ صوبوں کو ان حصوں کی ادائیگی کیلئے انکم ٹیکس سے 1232ارب روپے ، کیپیٹل ویلیو ٹیکس32کروڑ روپے ، جنرل سیلز ٹیکس سے 1435ارب روپے ، فیڈرل ایکسائز سے 197.2ارب روپے ، کسٹمز ڈیوٹی سے 444.4ارب روپے فراہم کئے جائیں گے ۔ گیس ڈویلپمنٹ سرچارج سے 16.4ارب روپے ، تیل اور گیس پر رائلٹی سے 51ارب ، خام تیل کی پیداوار پر رائلٹی سے 21.6ارب روپے ، قدرتی گیس پر رائلٹی سے 11.7ارب روپے فراہم کئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں