سنجیدہ ہوجائیں،کوروناکیسزمئی کے بعدبلندسطح پر:صدرعلوی

سنجیدہ ہوجائیں،کوروناکیسزمئی کے بعدبلندسطح پر:صدرعلوی

صدر مملکت عارف علوی نے کورونا کیسز میں اچانک اضافے پر شہریوں پر زور دیا ہے

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے کورونا کیسز میں اچانک اضافے پر شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سنجیدہ ہوجائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا عید کے بعد کیسز میں تیزی آگئی ہے ، میں اس کی توقع کر رہا تھا اور اس کے بارے میں خبردار کررہا تھا کیونکہ میں نے گلیوں، بازاروں، شادی ہالز اور مساجد میں لوگوں کو غفلت برتتے ہوئے دیکھا ہے ۔ صدر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے ویکسین لگوائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں