پنجاب میں 10 سال ڈرامے ہوتے رہے ، عملی اقدامات کی گواہی خود عوام دینگے : بزدار

پنجاب میں 10 سال ڈرامے ہوتے رہے ،  عملی اقدامات کی گواہی خود عوام دینگے : بزدار

مہنگائی کے اصل ذمہ دار عوام کو دھوکا دینے والے سابق حکمران ، صاحبزادہ محبوب سلطان ، رائے حسن نواز سے گفتگو ، ڈینگی بچاؤ اقدامات میں کوتاہی برداشت نہیں،اجلاس سے خطاب ، سپرے صحت کیلئے مضرثابت ہوسکتا ، یاسمین راشد

لاہور(سیاسی رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے تحریک انصاف کے رہنما وسابق ضلع ناظم ساہیوال رائے حسن نواز نے ملاقات کی،وزیراعلیٰ نے کہاکہ اپوزیشن کی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے ۔ پنجاب میں گزشتہ 10سال ڈرامے ہوتے رہے ، ہمارے عملی اقدامات کی گواہی خود عوام دیں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے بھی ملاقات کی۔بزدار نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں حقیقی ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے ۔ موجودہ مہنگائی کے اصل ذمہ دار عوام کو دھو کا دینے والے سابق حکمران ہیں۔ عثمان بزدارکی زیر صدارت ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس ہوا، جس میں صوبہ بھر میں ڈینگی کے پھیلاؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات مزید موثر بنانے کا حکم دیا اورڈینگی کنٹرول کے لئے عملے کی کا رکردگی کو مانیٹرکرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈینگی کو کنٹرول اوربچاؤ کے اقدامات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ غیر ضروری سپرے انسانی صحت کیلئے مضرثابت ہوسکتا ہے ۔عثمان بزدارنے گوادر میں قائداعظمؒ کے مجسمے کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کی ،انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا احسان ہم تا قیامت نہیں اتار سکتے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں