اہل قیادت خودانحصاری کی منزل تک پہنچاتی ہے ، سراج الحق

اہل قیادت خودانحصاری کی منزل تک پہنچاتی ہے ، سراج الحق

ملک قرضوں سے نہیں چلتے ،ہمارے حکمرانوں کے قول و فعل میں بھی تضاد ہے ، چوتھا سال ، پرفارمنس زیرو، تین سالوں میں مافیاز نے خوب پیسے بنائے ، خطاب

گوجرانوالہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک قرضوں سے نہیں چلتے ، اہل قیادت قوموں کو خود انحصاری کی منزل کی جانب لے کر جاتی ہے ۔ ہمارے حکمرانوں کے قول و فعل میں بھی تضاد ہے ۔ پی ٹی آئی نے عجیب ڈگر اپنائی ہے ۔ چوتھا سال ہے اور پرفارمنس زیرو۔ تین برسوں میں مافیاز نے خوب پیسے بنائے ۔ڈالر کی اونچی اڑان جاری، سٹاک ایکسچینج دبائو کی زد میں ہے ۔ گوجرانوالہ میں تاجروں سے ملاقات کے دوران سراج الحق نے کہا کہ اب قوم کے پاس صرف ایک ہی آپشن ہے کہ وہ اس بوسیدہ نظام سے جان چھڑانے کے لیے پرامن جمہوری جدوجہد کرے اور جماعت اسلامی کا ساتھ دے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں