پاکستان میں امن بھارت سے برداشت نہیں ہو رہا، گورنرپنجاب

پاکستان میں امن بھارت سے  برداشت نہیں ہو رہا، گورنرپنجاب

گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے بھارت کو خطے میں دہشت گردوں کا سہولت کار قرار دیتے ہوئے کہا ہے

لاہور(سیاسی رپورٹر سے) گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے بھارت کو خطے میں دہشت گردوں کا سہولت کار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سے پاکستان میں امن واستحکام برداشت نہیں ہورہا ۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر سمیت مختلف اضلاع سے آنیوالے وفود سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارتی افواج کی کشمیر میں بدتر ین دہشت گردی پراقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔دنیا کو اب مزید تماشائی کا کردار ادا کر نے کی بجائے کشمیر میں بھارتی مظالم کا سخت نوٹس لینا ہوگا ، ورنہ تاریخ انسانیت کسی کو معاف نہیں کرے گی ۔گورنر نے کہا کہ عمران خان کشمیریوں کے سفیر بن کر دنیا بھر میں کشمیر یوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں