قانون ، آئین کی حکمرانی مفاہمت سے ملے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں :نوازشریف

قانون ، آئین کی حکمرانی مفاہمت سے  ملے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں :نوازشریف

مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ قانون اور آئین کی حکمرانی مفاہمت سے ملے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ، ساہیوال ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

لاہور ( اپنے سیاسی رپورٹر سے ، نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ قانون اور آئین کی حکمرانی مفاہمت سے ملے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ، ساہیوال ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو منظم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ہر الیکشن میں مسلم لیگ(ن)کروڑوں ووٹ لیتی ہے ۔آنے والوں دنوں میں تمام امتحانوں پر پورا اترنا ہوگا۔عہدوں پر اچھے ،محنتی اور وفا کرنے والوں کو آگے لائیں۔اگر ہم منظم ہونگے تو کوئی دھاندلی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔پاکستان کو کرپٹ ملک کہا جا رہا ہے ۔خدارا ! اس ملک کو چلنے دیں۔اب تو کرکٹ کا بھی بیڑہ غرق کردیا گیا۔ملک اور قوم کو منگتا بنادیا ہے ۔ان کاکہنا تھا ہمیں لڑنے کی کوئی ضرورت نہیں، نہ ہم لڑنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں