قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج اپوزیشن مہنگائی کیخلاف احتجاج کریگی

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج اپوزیشن مہنگائی کیخلاف احتجاج کریگی

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس2روزہ وقفے کے بعد آج ہو گا

اسلام آباد(آئی این پی)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اہم ملکی امور پر پارٹی کی طرف سے پالیسی بیان دیں گے اور ملک میں فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کریں گے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات ،بجلی ،گھی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شدید احتجاج بھی کیا جائے گا ۔ اجلاس اسد قیصر کی زیر صدارت4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا ۔اجلاس میں سینیٹ سے منظور نہ ہونے والے بلوں کو مشترکہ اجلاس میں بھیجنے سے متعلق تحاریک پیش کی جائیں گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں