کراچی جلسہ میں عوام کی شرکت جمہوریت کا نیا سورج طلوع ہونے کی امید، بلاول

کراچی جلسہ میں عوام کی  شرکت جمہوریت کا نیا سورج  طلوع ہونے کی امید، بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور فریال تالپور سے صوبائی وزیر سعید غنی نے ملاقات کی

کراچی(دنیا نیوز ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور فریال تالپور سے صوبائی وزیر سعید غنی نے ملاقات کی ۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کا جلسہ تاریخی تھا،شہر شہر سے عوام کی شرکت جمہوریت کا نیا سورج طلوع ہونے کی ایک امید ہے ،جلسے کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنانے کی جدوجہد کرنے والے تمام جیالے شاباش کے مستحق ہیں، سانحہ کارساز پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا دراصل اس عزم کا بھی اظہار ہے کہ ہمارا سفر نہیں رکے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں