آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی الوداعی ملاقات، افغان امن و استحکام پر بات چیت

آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی الوداعی ملاقات، افغان امن و استحکام پر بات چیت

باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور مجموعی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا ، جنرل قمر باجوہ نے سکیورٹی ، دفاع کے امور ،دوطرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے جاپانی سفیر کی خدمات کو سراہا:آئی ایس پی آر

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر ، نیوز ڈیسک) پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی جبکہ افغانستان میں امن و استحکام پر بھی بات چیت کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مجموعی علاقائی صورتحال اور افغانستان میں امن و استحکام پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ آرمی چیف نے سکیورٹی ، دفاع کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے لئے جاپانی سفیر کی خدمات کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جاپانی سفیر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں