اپوزیشن جماعتوں نے خفت مٹانے کی خاطر احتجاج کا سہارا لیا : بزدار

اپوزیشن جماعتوں نے خفت مٹانے کی خاطر احتجاج کا سہارا لیا : بزدار

حزب اختلاف جس شاخ پربیٹھی ،اسے ہی کاٹ رہی ، کوروناہو یا ڈینگی اپوزیشن نے قومی مفادات کو ہمیشہ فراموش کیا مفاد پرست ٹولے کو عوام کی کوئی پروا ہ نہیں ، قوم اپوزیشن عناصر کے منفی رویے کو کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیر اعلیٰ

لاہور (سیاسی رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ بد قسمتی سے اپوزیشن جس شاخ پربیٹھی ہے اسے ہی کاٹ رہی ہے ،اپوزیشن کا رویہ موجودہ حالات کے تناظر میں قومی مفادات سے متصادم ہے ،اپوزیشن جماعتوں نے اپنی خفت مٹانے کی خاطر احتجاج کا سہارا لیا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کوروناہو یا ڈینگی یا کوئی اور قومی چیلنج، اپوزیشن عناصر نے قومی مفادات کو ہمیشہ فراموش کیا۔ پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے غیر ذمہ دارانہ منفی رویے کوکبھی معاف نہیں کرے گی،اس مفاد پرست ٹولے کو عوام کی کوئی پروا ہ نہیں ۔ اپوزیشن جماعتوں کا ایجنڈا صرف اورصرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح ناکام رہیں گے ۔ عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں،افراتفری نہیں۔انتشار پھیلانے والوں کی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہوچکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں