مہنگائی میں معمولی کمی، ایک ہفتے میں 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ: ادارہ شماریات

مہنگائی میں معمولی کمی، ایک ہفتے میں 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ: ادارہ شماریات

5کلو گھی کا ڈبہ 26.12روپے ، لکڑی8.32روپے من، دال مسور1.87 ، سرسوں کا تیل2.8روپے کلو مہنگا ہوا ، مہنگائی کی شرح 18.64فیصد تک پہنچ گئی ، ٹماٹر، پیاز، مرغی ،چینی ، آٹا سمیت 8 اشیا سستی :رپورٹ

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 18.64فیصد تک پہنچ گئی ، ایک ہفتہ کے دوران مہنگائی میں0.67فیصد کمی ہوئی ،20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 8 کی قیمتوں میں کمی اور27اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ، سالانہ بنیادوں پر نومبر2020سے لیکر نومبر2021کے دوران مہنگائی میں اضافہ کی شرح18.64فیصد رہی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 20کلو گرام آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ آٹے کے تھیلے کی کم از کم قیمت1100روپے ، درمیانی قیمت 1187 روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت1500روپے رہی ۔ملک میں چینی کی قیمت90روپے سے 110روپے فی کلو تک رہی ، 25نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران 20اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، 5کلو گرام گھی کے ڈبہ کی قیمت میں26.12روپے ،واشنگ سوپ3روپے ، کیلا2روپے ، لکڑی8.32روپے فی من، دال مسور1.87روپے ، سرسوں کا تیل2.8روپے ، نمک28پیسے ، آلو46پیسے ، دال چنا0.65روپے ، انڈے 0.73روپے ، باسمتی چاول0.44روپے ، مونگ0.57روپے ، بڑا گوشت1.96روپے ، لہسن0.45روپے ، ماش0.30روپے ، دہی0.14روپے اور تازہ دودھ کی قیمت میں 0.13 روپے فی کلو اضافہ ہوا ۔ ایک ہفتہ کے دوران جن 8اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت16.27روپے ، ٹماٹر21.48روپے ، پیاز3.37روپے ، مرغی17.91روپے ،چینی1.79روپے ، آٹا11.36روپے ، اری چاول0.44روپے ، گڑ 0.21روپے فی کلو سستا ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں