سرمایہ کاری کیلئے زیرو این او سی کی پالیسی جلد متعارف کرائیں گے: بزدار

سرمایہ کاری کیلئے زیرو این او سی کی پالیسی جلد متعارف کرائیں گے: بزدار

اپوزیشن نے اقتدار کوذاتی بینک بیلنس بڑھانے کیلئے استعمال کیا، مسترد شدہ عناصر کا بیانیہ پٹ چکا ،وزیر ا علیٰ کا بیان ، عثمان بزدار نے وزرا سے کارکردگی رپورٹ مانگ لی ،پاکستان اور یو اے ای عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ، پیغام

لاہور(سیاسی رپورٹرسے ) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے پراکٹر اینڈ گیمبل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عادل فرحت نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کے تحت سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔سرمایہ کاری کے حوالے سے زیرو این او سی کی پالیسی جلد متعارف کرائیں گے ۔انسپکٹر لیس رجیم کا نظام متعارف کرا چکے ہیں۔لیبر لاز میں بھی آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسترد شدہ عناصر کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ماضی میں اقتدار کو عوام کی خدمت کی بجائے ذاتی بینک بیلنس بڑھانے کے لئے استعمال کیا۔ بصیرت سے عاری اپوزیشن عناصرصرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں ۔ ادھر وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزرا سے کارکردگی رپورٹ مانگ لی ، ایوان وزیراعلیٰ سے جاری ہدایات میں کہاگیا کہ متعلقہ محکمے ایوان وزیر اعلیٰ کو اپنی ایک سالہ پرفارمنس رپورٹ بھجوائیں گے ،تمام وزرا اور سیکرٹری صاحبان کو ہدایا ت جاری کر دی گئیں ،تمام محکموں کو اپنے اہداف حاصل کرنا ہوں گے ،وزرا اپنے محکموں میں نئے اقدامات کے لئے متحرک کردار ادا کریں۔ وزیراعلیٰ بزدار نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پرپاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اوریو اے ای کے عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام محبت، بھائی چارے اور اخوت کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔بزدارنے یواین مشن میں خدمات انجام دیتے ہوئے شہیدہونیوالے حوالدارمحمد شفیق کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں