مہنگائی ظالمانہ، تحریک عدم اعتماد مشاورت سے لائینگے : شہباز شریف

مہنگائی ظالمانہ، تحریک عدم اعتماد مشاورت سے لائینگے : شہباز شریف

لاہور ( اپنے سیاسی رپورٹر سے ،نیوزایجنسیاں) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد باہمی مشاورت سے لائینگے ۔منی بجٹ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

ساڑھے تین سالوں کے دوران ظالمانہ انداز میں عمران نیازی نے مہنگائی میں اضافہ کیا۔شہباز شریف نے لیگی ایم پی اے بلال یاسین کی انکے گھر جاکر عیادت کی۔اس موقع پر زخمی لیگی رکن بلال یاسین نے انہیں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔عیادت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا عمران خان اور انکی حکومت نے عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا ہے ۔

منی بجٹ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری اس وقت ہے ۔لوگ کہتے ہیں میں رات کو عمران خان کیلئے ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں۔موجودہ حکومت ہر میدان میں ناکام ہو چکی ہے ۔بجلی مہنگی کر کے عوام پر مہنگائی کا بم برسایا گیا اور مزید تیاریاں جاری ہیں ،اس دور میں عوام کی بھلائی کا کوئی کام نہیں ہوا۔انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) نے اقتدا رمیں رہ کر ملک کی خدمت کی ،عوام ہمارے دور کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہا رکرتے ہیں ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں