کورونا فنڈ ،کرپشن رپورٹ منظرعام پرلائی جائے :ن لیگ

کورونا فنڈ ،کرپشن رپورٹ منظرعام پرلائی جائے :ن لیگ

اسلام آباد (سیا سی رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ میں کرپشن کی رپورٹ منظرعام پرلائی جائے ۔ وزیر اعظم نے تصویریں لگا لگا کر کہا کہ سوا کھرب کا ریلیف فنڈ دے رہے ہیں اس میں 40ارب روپے کی خورد برد پائی گئی۔

وفاق نے کورونا فنڈ کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا، خیبرپختونخوا میں 1ارب 29کروڑ کی جعلی ادائیگیاں کی گئیں۔29کروڑ 60لاکھ روپے کی ادائیگیوں کا ریکارڈ نہیں ہے ۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کو پبلک نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کا جواب دیا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ رپورٹ آڈیٹر جنرل نے دی،مسلم لیگ ن نے نہیں۔

اسلام آباد بیس لیب کو 50کروڑ روپے کی ادائیگی ہوئی جو فرسٹ بیسٹ بیلٹ کی فٹ لیب تھی ان کو ٹھیکہ نہیں دیا گیا ۔آکسیجن سلنڈر کی مارکیٹ میں قیمت 18ہزار روپے سے 20ہزار روپے تھی ،28ہزار سے ایک لاکھ 19ہزار روپے کی ہٹ پرائسز میں خریدنے کیلئے ٹھیکہ دیا گیا۔خیبرپختونخوا کی عوام کا خون نچوڑا گیا ہے ۔ بی آر ٹی پشاور ، مالم جبہ ، ہیلی کاپٹر کیس ، کے ساتھ ساتھ آٹا، چینی، دال، گیس، بجلی اور دوائیوں میں بھی عوام کا پیسہ کھایا گیا ۔

انہوں نے کہا وفاقی حکومت کی جانب سے میڈیا پر پروپیگنڈا کیا گیا کہ مسلم لیگ نون نے سینکڑوں کھرب روپے ریلیف فنڈ میں لے لئے اور تصویروں کے ساتھ اشتہارات چھپائے گئے ۔شہباز شریف کا لاہور میں پی کے ایل آئی کورونا ریلیف کا سیکٹر بنا، شہباز شریف پر بھی الزامات لگائے گئے وہ سرخرو ہوئے ، کورونا ریلیف فنڈز میں آڈیٹر جنرل کے اختیارات کوکم کیا جا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں