مکمل امن واپس آئیگا، شہدا کی قربانیاں رائیگا نہیں جائینگی : آرمی چیف

مکمل امن واپس آئیگا، شہدا کی قربانیاں رائیگا نہیں جائینگی : آرمی چیف

لاہور (نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

 دہشتگردی کے خطرے کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی ، ملک میں مکمل امن واپس آ ئے گا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو موجودہ سکیورٹی صورتحال، صوبے میں ضم ہونیوالے اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں اور پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے اس موقع پرملک سے دہشت گردی کے خطرے کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کااظہار کیا،انہوں نے اس جنگ میں شہید ہونیوالے قبائلیوں، پاک فوج ، ایف سی، لیویز ، خاصہ دار فورس اور پولیس کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان میں مکمل امن بحال ہو گا، آرمی چیف نے صوبے میں ضم ہونیوالے نئے اضلاع میں سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی اور کہا یہ منصوبے علاقے کی پائیدار ترقی و استحکام کیلئے انتہائی اہم ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں