بہت مہنگائی ہے ،تھوڑا سا گھبرالیں ،وزیر اعظم سے سوالات

بہت مہنگائی ہے ،تھوڑا سا گھبرالیں ،وزیر اعظم سے سوالات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے شہری کی طرف سے سوال پوچھا گیا تھا کہ اپوزیشن لانگ مارچ کا منصوبہ رکھتی ہے ، تو کیا حکومت اس بارے میں پریشان ہے ؟۔

ایک خاتون کالر نے راولپنڈی سے کال کر کے وزیرِ اعظم عمران خان سے پوچھا کہ ‘پچھلے سال اسی پروگرام میں مہنگائی کے سوال پر آپ نے کہا تھا کہ مہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائے گا، اب مہنگائی دگنی ہونے کو ہے ، شاید آپ کو مکمل صورتحال نہیں بتائی جاتی، آپ اور کچھ نہیں کر سکتے تو آن لائن جا کر آٹے اور دال کی قیمتیں دیکھ لیں اور ہمیں بتا دیں کہ اب گھبرا لیں۔جس پر وزیر اعظم نے جواب دیا ہے کہ ایک گھنٹے میں اپنے موبائل پر ساری معلومات مل جاتی ہے کہ کہاں کتنی مہنگائی ہے لیکن بدقسمتی ہے کہ مایوسی پھیلائی جارہی ہے ۔ایک اور شہری نے سوال کیا کہ صحت کارڈپر شہباز شریف ہیرو بن رہے ہیں آپ کی ٹیم کیوں نہیں بتاتی ، ایک اور شہری نے موبائل فون پر ٹیکس بڑھانے کا سوال کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں