اسحاق ڈار حقائق کوتوڑ مروڑ کر پیش کرنے کی عادت چھوڑیں:شوکت ترین

اسحاق ڈار حقائق کوتوڑ مروڑ کر پیش کرنے  کی عادت چھوڑیں:شوکت ترین

اسلام آباد(آئی ا ین پی)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنی معاشیات کے اعداد و شمار کو درست کریں۔

ٹو یٹر پر جاری کردہ بیان میں شوکت ترین نے کہا دنیا میں پاکستان کی پرچیز پاور بنیاد پر جی ڈی پی کی 24 ویں پوزیشن تھی، 2022 میں پاکستان کی پرچیز پاور بنیاد پر جی ڈی پی 23 ویں نمبر پر آ گئی تھی، یہ کورونا وبا کے باوجود ایک بہتر اعشاریہ ہے ، ہم نے پاکستان کی رینکنگ کو بہتر کیا، اسحاق ڈار نے 47 ویں نمبر کا حوالہ دیا وہ دراصل 42 واں ہے ، اسحاق ڈار حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی اپنی پرانی عادت کو نہ دہرا ئیں، غلط معلومات دینے کی وجہ سے پاکستان کو ماضی میں آئی ایم ایف نے جرمانہ کیا، کیا اسحاق ڈار نے واقعی سوچا کہ اس سے بچ جائیں گے ؟۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں