وفاق کے ذمہ پختونخوا کا 200ارب روپے واجب الادا، فرخ حبیب

وفاق کے ذمہ پختونخوا کا 200ارب روپے واجب الادا، فرخ حبیب

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے گزشتہ روز صوبہ خیبر پختونخوا کیخلاف مگر مچھ کے آنسو بہائے ، خیبرپختونخوا کو صرف ضم شدہ فاٹا کے ترقیاتی بجٹ میں وفاق کا شیئر 55ارب روپے ہے ،جون 2022 سے 17 جنوری 2023 تک صرف 3 ارب روپے جاری ہوئے ۔

 انہوں نے کہاکہ تنخواہوں کی مد میں بھی ماہانہ 70 کروڑ کم جاری ہوئے ،وفاق کی جانب200ارب روپے خیبرپختونخوا کا بقایا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حقائق یہ ہیں تحریک انصاف کے پی کے حکومت نے 9سال میں 600ارب روپے سکیورٹی اور پولیس استطاعت بڑھانے پر خرچ کئے ، 4 نئے ٹریننگ سکول بنے ،ایلیٹ ٹریننگ سکول،سپیشل کمباٹ فورس،ڈی این اے لیب کا قیام،پولیس شہدا فنڈ میں اضافہ ہوا۔ فرخ حبیب نے کہاکہ 29000 لیویز اور خاصہ دار ٹریننگ کرکے پولیس میں شامل ہوئے سی ٹی ڈی کی مراعات میں اضافہ ہوا،سیلاب سے متاثرہ خیبرپختونخوا کے لیے شہباز شریف نے 10ارب روپے کا اعلان کیا جس میں سے ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا کے صحت کارڈ کا4.5 ارب روپے وفاق کے ذمہ تھا جو شہباز شریف نے اقتدار میں آکر بند کردیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کو سچ بتائیں یہ پیسہ سکیورٹی اور وار آن ٹیرر کیخلاف خرچ کرنے کے لئے فراہم نہیں کیا گیا،ڈالرز تو آپ لے رہے ہیں خیبرپختونخوا حکومت کو کوئی ڈالر نہیں مل رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں