بانی پی ٹی آئی نے کہا حکومت چاہتی ہے پی ٹی آئی اور فوج آمنے سامنے ہوں :علیمہ خان

 بانی پی ٹی آئی نے کہا حکومت  چاہتی ہے پی ٹی آئی اور فوج  آمنے سامنے ہوں :علیمہ خان

راولپنڈی(آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملاقات میں کہا کہ فوج ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے ، نیوٹرل ہو جائے ۔

اڈیالہ جیل آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جج صاحب کو پولیس والوں نے بتایا کہ وکلا نہیں آئے اور جج صاحب سماعت برخاست کرکے کمرہ عدالت سے چلے گئے ۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اخلاقی طور پر ہار چکے ہیں۔ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی اور فوج آمنے سامنے ہو ۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں رول آف لا اور جمہوریت نہیں ہوگی تو ملک آگے کیسے چلے گا؟۔ ملک میں کاروبار تباہ ہوچکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں