تمام ججزقابل احترام ، کسی کا راستہ نہیں روک رہے :عطا تارڑ

تمام ججزقابل احترام ، کسی کا راستہ نہیں روک رہے :عطا تارڑ

اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے تمام ججزقابل احترام، کسی کا راستہ نہیں روک رہے ۔دنیا نیوزکے پروگرام‘‘ٹونائٹ ود ثمرعباس’’میں گفتگو کرتے ہوئے عطار تارڑ کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمن کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے ، ان کے ساتھ ہمارا رابطہ رہتا ہے۔

مولانا کے ساتھ فطری اتحاد ہے ان کے گھر جانا حیرت کی بات نہیں۔انہوں نے کہا اگرکوئی اپوزیشن بینچوں میں بیٹھا ہوتوتعلق ختم نہیں ہوجاتا، مولانا سے ٹوتھرڈ میجورٹی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی نہ ہی نمبرز گیم کے حوالے سے کوئی ڈسکشن ہورہی ۔ انہوں نے کہا جب مناسب وقت ہوگا نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن ہو جائے گا، جسٹس منصورعلی شاہ کے چیف جسٹس بننے سے ہمارے کوئی خدشات نہیں، سوبسم اللہ!وہ آکر جتنے مرضی حلقے کھولنے کا حکم دیں۔گوجرانوالہ کے قومی حلقے میں دوبارہ گنتی کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا گوجرانوالہ کاحلقہ متنازعہ تھا، حلقے کا معاملہ سپریم کورٹ گیا ، ذوالفقاربھنڈرکی پوزیشن مستحکم تھی انہوں نے جن تحفظات کا اظہار کیا وہ درست ثابت ہوئے ، عطاتارڑ کا کہنا تھا بشریٰ بی بی اورعلیمہ خان کی پارٹی میں قبضے کی جنگ چل رہی ، نوازشریف کی بیرون ملک جانے کی خبروں پر انہوں نے کہا پارٹی ا جلاس میں نوازشریف سے ملاقات ہوگی، ابھی تک نوازشریف کے لندن جانے کی خبرافواہ ہی لگ رہی ہے ۔عطا تارڑ کا کہنا تھا محسن نقوی اورمریم نوازمیں کوئی ناراضی نہیں، وفاق اورپنجاب میں بہترین کوآرڈی نیشن ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں