افغانستان کیساتھ مسائل مذاکرات سے حل کئے جائیں:حافظ نعیم

 افغانستان کیساتھ مسائل مذاکرات سے حل کئے جائیں:حافظ نعیم

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو چاہیے کہ اپنی سرزمین کو دہشتگردی کیخلاف استعمال نہ ہونے دیں اور بدامنی کی فضا کو روکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قبائلی امن جرگہ میں کیا جس میں حافظ نعیم الرحمن کو روایتی پگڑی پہنائی گئی۔امیر جماعت اسلامی نے اس موقع پر زور دیا کہ فوجی آپریشنز مسئلے کا حل نہیں، حکومت افغانستان کیساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرے اور مسائل کو بات چیت سے حل کیا جائے ، افغان طالبان اور حکومت پاکستان کے پاس بات چیت کے سوا کوئی حل نہیں، اگر حکومت راضی نہیں تو ہم مذاکرات کیلئے اپنی خدمات انجام دینے کو تیار ہیں۔ فیض حمید اور ایف سی کے صوبیداروں کی کرپشن کو بھی دیکھنا چاہیے ، توقع ہے کہ آرمی چیف معاملے کو دیکھیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں