آئینی عدالت کے قیام کے حق میں ہیں :مولانا فضل الرحمن

آئینی عدالت کے قیام کے حق میں ہیں :مولانا فضل الرحمن

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ آئینی ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہوں ، کسی شخص کے لئے ترمیم کے حق میں نہیں ۔

 سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ایکسٹینشن مفادات کی بنیاد پر نہیں ضرورت کی بنیاد پر ہونی چاہئے ، آئینی عدالت کے قیام کے حق میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صرف اتنا کہا کہ ہمیں سپورٹ کرو، کسی شخص کے لئے ترمیم کے حق میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افتخار چودھری کے لئے سب نے جدوجہد کی لیکن اس نے سب کا جو حشر کیا وہ سامنے ہے ، دو صوبے مسلح گروہ کے قبضے میں ہیں۔ ایک صوبے سے قوم پرست اور دوسرے سے مذہبی جماعتوں کو دھاندلی کے ذریعے باہر کیا گیا ۔ بلوچستان اور کے پی میں ریاست کی عملداری ختم ہوگئی ۔ قوم پرست علیحدگی کی بات کریں تو داخلی مسئلہ قرار دے دیا جاتا ہے ، مذہبی بنیادوں پر کوئی مسئلہ ہو جائے تو اسے عالمی ایشو بنا دیا جاتا ہے ۔یہ دہرا معیا ر کیوں ؟ لڑائی اور ڈیڈ لاک اپنے من پسند افراد کے لئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ مفادات سے بالاتر ہوکر وسیع تر قومی مفاد میں ترمیم ہو، انتخابات میں اداروں کا کردار ملک کو متحد رکھنے کی علامت قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں