مریم نواز تیاری پکڑیں علی امین پھر پنجاب آرہے :بیرسٹر سیف

مریم نواز تیاری پکڑیں علی امین پھر پنجاب آرہے :بیرسٹر سیف

لاہور(دنیا نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے رد عمل میں کہا کہ پنجاب میں جلسہ جلوس اگر دہشت گردی ہے تو یہ دہشت گردی ہم کرتے رہیں گے۔

 جلسہ ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے اور اس کے لئے این اوسی فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے ۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی جلسہ کرنا نہیں بلکہ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی سیدھی گولیاں چلانا ہے ، ماڈل ٹاؤن کے مجرموں کو کوئی حق نہیں کہ دوسروں کو دہشت گرد کہیں۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور مریم نواز کے اعصاب پر سوار ہے ، مریم نواز کی تقریر علی امین کے ذکر کے علاوہ نامکمل ہوتی ہے ، مریم نواز تیاری پکڑیں علی امین گنڈاپور پھر پنجاب آرہے ہیں، علی امین گنڈاپور کو آپ کے جعلی مقدمات کی کوئی پروانہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں