واریئر8مشق جاری،آرمی چیف عاصم منیر کی شرکا سے ملاقات
راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے گزشتہ روز نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آرمی اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کی جاری واریئر8مشق کا جائزہ لیا اور شرکا سے ملاقات کی۔
آرمی چیف کو مشق کے دائرہ کار اور اس کی کارروائی پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے پاک چین مشترکہ مشق کے شرکا سے بات چیت بھی کی اور مشترکہ مشق میں دکھائی جانے والی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک چین مشترکہ مشق وارئیر8کا آغاز 19نومبر کو ہواتھا،یہ تین ہفتوں پر مشتمل انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ہونے والی مشق ہے جو کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی سالانہ دوطرفہ مشقوں میں آٹھویں ہے ، مشق کے اہم اجزا میں کلیئرنس آپریشن، گن فائر، ڈرون اور سنائپر ٹریننگ شامل ہیں جبکہ کمپنی لیول پر تربیت بھی جاری ہے ۔نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی پہنچنے پر چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کور کمانڈر راولپنڈی نے کیا۔