وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات،تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی  ملاقات،تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر داخلہ نے ملاقات کی جس میں پاکستان ترکیہ کے دیرینہ و مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

 ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا، جو اس وقت پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں،وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں شہباز شریف سے ملے ، وزیر اعظم نے سکیورٹی، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، پولیس کی تربیت، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، تجارت اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دریں اثنا وزیراعظم سے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ نے ملاقات کی وزیرِ اعظم نے صدر ایشیا میں فٹبال کے کھیل کی ترقی کیلئے شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ کی قیادت میں اے ایف سی کے کردار کی تعریف کی۔وزیرِ اعظم نے پاکستان بشمول آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان میں فٹبال کی ترقی، کوچز اور ریفریز کی فراہمی، سٹیڈیمز، قومی تربیتی مراکز اور ٹیلنٹ پاتھ ویز کے قیام کے حوالے سے پاکستان اور اے ایف سی کے تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں