عمران خان سے ملاقات نہ ہوسکی کیسزفکس نہیں ہورہے ،ہم احتجاج کرینگے :سہیل آفریدی
اسلام آباد،راولپنڈی(اپنے نامہ نگارسے ،خبرنگار) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہاہے کہ ہمارے کیسز سماعت کیلئے فکس نہیں ہو رہے ہیں،ہم احتجاج کریں گے۔
آئین مجھے پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے ،عدالتی حکم کے باوجود میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی،عدالتیں بتا سکتی ہیں کہ ان پر کس کا پریشر ہے ،عمران خان کے موقف پر جان جاتی ہے توجائے ، پیچھے نہیں ہٹوں گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس سے ملنے آئے تھے ، کیسز فکس کروانے کے حوالے سے بات کرناچاہتے تھے ۔ان کاکہناتھاکہ ستائیسویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کسی نے نہیں دیکھا ۔