بنوں پولیس ،سی ٹی ڈی کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ،7دہشتگرد ہلاک،1اہلکار شہید
کینٹ ممند خیل میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، 7اہلکار ،4شہری زخمی شہید اہلکار عابد خان کی نماز جنازہ پولیس لین بنوں میں ادا کردی گئی، پاک فوج، پولیس اہلکاروں کی شرکت
بنوں(دنیا نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک اہلکار شہید ہوگیا، ڈی پی او بنوں سلیم کلاچی نے بتایا کہ تھانہ کینٹ ممند خیل میں بنوں پولیس اور سی ٹی ڈی کے اہلکار سرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ، 7 زخمی ہوئے ،فائرنگ کے تبادلے میں 4 شہری بھی زخمی ہوئے ،شہید پولیس اہلکار عابد خان کی نمازہ جنازہ پولیس لائن بنوں میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کی گئی، نمازجنازہ میں پاک فوج ،پولیس کے افسروں ، شہید کے ورثاء اور دیگر پولیس اہلکاروں نے شرکت کی، ڈی پی او نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف بنوں میں آپریشنز مزید تیز کردئیے گئے ہیں۔