27ویں ترمیم میں صوبائی خودمختاری کو نہ چھیڑاجائے :بیرسٹرگوہر

27ویں ترمیم میں صوبائی خودمختاری کو نہ چھیڑاجائے :بیرسٹرگوہر

صوبوں نے اپنے قوانین بنا رکھے ہیں اس میں عمل دخل دینے کی ضرورت نہیں

لاہور(کورٹ رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہاہے کہ 27ویں ترمیم میں صوبائی خود مختاری کو نہ چھیڑا جائے ، صوبوں نے اپنے قوانین بنا رکھے ہیں اس میں دخل دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ہم 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے ، ابھی تک ہمیں معلوم نہیں اس 27 ویں آئینی ترمیم کا کیا ڈرافٹ ہے ، 26 ویں آئینی ترمیم میں بھی جو ڈرافٹ ہمارے ساتھ شیئر کیا گیا وہ پیش نہیں کیا گیا اس کا میں نے باقاعدہ مولانا صاحب کو بھی بتایا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہاکہ اگر عدالتیں انصاف پر فیصلہ کریں تو خان صاحب رہا ہوں گے ،خان صاحب کی رہائی جب بھی ہوئی قانون کے تحت ہو گی کسی ڈیل کے تحت نہیں ہوگی ۔ خان صاحب پارٹی سے مطمئن ہیں، ہم کوئی گوریلا فورس نہیں، نہ ہی ہم کسی بیرون ملک کی طاقت کے منتظر ہیں کہ خان صاحب کو رہا کروالیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں