اسلام آباد: 21پولیس افسروں کو شجاعت ، 15کو غازی میڈلزعطا
اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے غاز یوں کے اعزاز میں پولیس لائنز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں آئی جی ، سینئر افسران، غازیان، ان کے اہلِ خانہ اور بڑی تعداد میں پولیس جوانوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر 21 پولیس افسران کو شجاعت میڈلز جبکہ 15 افسران کو غازی میڈلز اور تعریفی اسناد دی گئیں ۔ شجاعت میڈل حاصل کرنے والے افسران کو دو لاکھ روپے اور غازی میڈل حاصل کرنے والوں کو ایک لاکھ روپے انعام بھی دیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اب تک اسلام آباد پولیس کے 168 افسران غازی کا درجہ حاصل کر چکے ہیں جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بہادری کی مثال قائم کی۔