حکومت اب کسی تعاون کی امید نہ رکھے ،کامران مرتضیٰ
فضل الرحمن واپسی پر حکومت سے اپنے سینیٹر کو ہمنوا بنانے پر یقیناً گلہ کریں گے اب انکے پاس ایسا جواز نہیں رہتا مولانا کے پاس آئیں،جے یو آئی سینیٹر کا انٹرویو
لاہور( آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن بیرون ملک سے واپسی پر حکومت کی جانب سے اپنے سینیٹر کو ہمنوا بنانے پر یقیناً گلہ کریں گے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر دو طرف واضح کردیا گیا تھا کہ وہ ہمارے افراد پر ہاتھ نہ ماریں لیکن اس کے باوجود یہ کیا گیا،میں تو گلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں جو گلہ کرنے والے ہیں وہ یقیناً کریں گے ، بات گلے سے آگے بھی جاسکتی ہے ۔اب جو کچھ ہمارے بندے کے ساتھ ہوا ہے اس کے بعد اب ان کے پاس ایسا جواز نہیں رہتا کہ مولانا فضل الرحمن کے پاس تشریف لائیں،سینیٹر کامران نے کہا کہ جو کام بھٹو نہ کرسکے یا ان کی سمجھ میں نہیں آئی وہ آج کی پیپلز پارٹی نے کردیا۔